ابنا: پریس ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیویارک کے فیڈرل اپیلٹ کورٹ نے نچلی عدالت کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے فیصلہ سنایا ہے کہ امریکی حکومت شہریوں کو غیر معنیہ مدت تک حراست میں رکھ سکتی ہے یہ فیصلہ امریکہ میں نیشنل ڈیفنس آتھورائيزیشن ایکٹ کے تحت دیا گيا ہے۔ نچلی عدالت نے بعض صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں کی درخواست پر غیر معینہ مدت تک زیرحراست رکھنے کا اختیار سلب کرلیا تھا تاہم امریکی حکومت نے اس فیصلے پر اپیلٹ کورٹ میں اعتراض کیا تھا۔ واضح رہے کہ امریکہ میں اس طرح قانونی ہتھکنڈوں سے شہریوں کی آزادی سلب کرنا اس کے انسانی حقوق اور جمہوریت کے حامی ہونے کی قلعی کھول دیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 442103
امریکہ کی فیڈرل عدالت نے شہریوں کی غیر معینہ مدت گرفتاری پر عائد پابندی ختم کردی ہے۔